مشرق وسطی
سعودی عرب، ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ہم ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے جبکہ انھوں نے تہران کے ساتھ رابطے برقرار کئے جانے کی بھی خبر دی۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ایران سے خواہ وہ یمن ہو یا کوئی اور جگہ جنگ کرنا نہیں چاہتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مکہ مکرمہ میں گذشتہ جون کو منعقد ہوئے او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر رابطے بھی برقرار کئے گئے۔ البتہ انھوں نے ان رابطوں کے بارے مین مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
عبداللہ المعلمی نے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ یمن میں جنگ ختم کردی جائے۔