اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سوات سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا دہشت گردی نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوات سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا دہشت گردی نہیں بلکہ تھانے کے اندر موجود بارودی مواد پھٹا تھا۔ اس بات کا انکشاف آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دھماکے میں غفلت اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ دھماکے میں دہشت گردی کے الزامات میں قید 5 زیر حراست قیدی بھی مارے گئے جبکہ 9 پولیس اہلکار اور 3 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سوات دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

دوسری جانب، سی ٹی ڈی تھانے میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا، بارودی مواد کو ناکارہ بنانے سے دھماکوں کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

کبل سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس سٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جائے بدامنی برداشت نہیں کریں گے، دہشت گردی کے واقعے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کبل چوک بلاک کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button