صیہونی آبادکاروں نےقبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی کردی
مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین میں غاصبصیہونی آبادکاروںنے گزشتہ روز مسلمانوں کے قبلہ اوّل بیت المقدس کی بے حرمتی کی ہے جس کے خلاف پورے فلسطین میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابقپیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت داخل ہوئے اوراپنی تعلیمات کے مطابق شیطانی اعمال انجام دے کرمسجد کی بے حرمتی کرتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کو علی الصبح مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت 50 یہودی جوتوں سمیت داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
اس موقع پر مسجد کے محافظوں نے یہودیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو یہودیوں نے انہیں زدو کوب کیا۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور صیہونی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔
صیہونی آباد کاروں کی قبلہ اوّل پر یلغار کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔