پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
آئی ایس او نگر کے زیر اہتمام اسکاؤٹنگ پروگرام
شیعہ نیوز: آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن قاسم آباد یونٹ نگر میں شعبہ اسکاؤٹنگ کی جانب سے "ایک شام اسکاؤٹنگ کے نام” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری گلگت ڈویژن برادر تنویر عباس، ڈویژنل اسکاوٹنگ ٹیم ممبر برادر عاصم علی، آغا سید نوید حسین نقوی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مختلف اسکاؤٹنگ سرگرمياں کرائی گئیں۔