مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی افواج کے کمانڈروں کی نشست، صیہونی دشمن کے خلاف حملے جاری رکھنے پر زور

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں صیہونی دشمن کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بحیرہ احمر میں جنگ کی صورت حال پیدا کرنے کے نتائج کو درک کرنا ہوگا۔

یمن کی مسلح افواج کے پانچوین ڈویژن کے کمانڈروں نے اپنی ایک نشست میں علاقے کی ہنگامی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ان کمانڈروں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بحیرہ احمر کی جنگی صورت حال کے نتائج پر خبردار کیا اور اعلان کیا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کا موقف مکمل واضح ہے اور اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ بین الاقوامی دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، لبنانی رہنما محمود قماطی

یمن کے فوجی کمانڈروں نے اعلان کیا کہ یمن کی مسلح افواج، صیہونی دشمن کے حامی ملکوں کو بحیرہ احمر سے کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ اٹھائے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گی اور اس آبی علاقے میں فلسطینیوں کے دشمنوں کو یمنی افواج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت تیز ہونے کے بعد یمن کی مسلح افواج نے فلسطین اور فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع ایلات بندرگاہ کے خلاف متعدد کارروائیاں انجام دیں اور تاکید کی کہ مقبوضہ فلسطین جانے والے کسی بحری جہاز کو بحیرہ احمر اور باب المندب کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل سامان لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button