دنیا

سیکرٹری جنرل یو این او اقوام متحدہ اور اپنی کارکردگی سے غیر مطمئن

"شیعہ نیوز: میں اپنے کام کے نتائج اور اقوام متحدہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں” یہ اعتراف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس نے، دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اپنی کارکردگی کے بارے روسی خبررساں ایجنسی کے سوال کے جواب میں کیا۔ ٹاس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں انٹونیو گیوٹرس نے مزید کہا کہ میں اس سے بہتر اور زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں تاہم، ہم نے کچھ شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے، مثال کے طور پر، "انسان دوستی پر مبنی کاموں کے میدان میں اقوام متحدہ نے پوری دنیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے!

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موجودہ دنیا میں "جغرافیائی سیاسی تقسیم اور بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات” کے باعث امن و امان نہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ دنیا کو تنازعات کی روک تھام کے میدان میں بہت کچھ کرنا چاہیئے اور اس معاملے میں تنازعات کو حل کرنے کے بعد معاشی و سماجی حالات پیدا کرنے کے بعد ہی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی نظام میں ممالک کے متضاد مفادات اور رکن ممالک پر مالی انحصار کی وجہ سے بحرانوں اور تنازعات کے ایک فریق کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ہمیشہ دباؤ و تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مثال کے طور پر، غزہ میں غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے بارے انٹونیو گیوٹرس کے اصولی موقف کو مغربی ممالک نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کو انسانی امداد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی انروا کی مالی امداد بند کر دی تھی۔

ایک پرتگالی سیاستدان انٹونیو گیوٹرس جو سال 1995ء سے 2002ء تک ملکی وزیر اعظم رہے اور سال 2016 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے، سال 2017ء سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button