پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بارشوں کے پیش نظرحفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، علامہ ساجد نقوی

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے ساتھ ساتھ پیشگی اقدامات بھی انتہائی لازم ہیں خصوصاً ندی نالوں کی صفائی کیساتھ قرب و جوار، شہری و دیہی نشیبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر اورحکومتی مشینری کو مزید فعال بنایا جائے

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالیہ دنوں میں ہونیوالی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے ساتھ ساتھ پیشگی اقدامات بھی انتہائی لازم ہیں خصوصاً ندی نالوں کی صفائی کیساتھ قرب و جوار، شہری و دیہی نشیبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر اورحکومتی مشینری کو مزید فعال بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب وفد کی علامہ اختر حسین نسیم سے ملاقات، بیٹے کی وفات پر تعزیت

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مذید کہا کہ پانی کے قدرتی بہائو کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں اگر بروقت ختم کی جائیں اور اس حوالے سے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں تو بڑے جانی و مالی نقصان سے بچنا بھی ممکن ہے، انہوںنے غیر معمولی موسم کی صورتحال میں عوام کو بھی حفاظتی انتظامات کیساتھ احتیاط کی تاکید بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button