پاکستانی شیعہ خبریں

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کی تاریخی شکست ہے، شیخ میرزا علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ناگالینڈ میں بڑھتے مظالم کے نتیجے میں علیحدگی سے سبق سیکھے۔

زرائع کے مطابق حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چیئرمین اور اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی رہنما شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ناگالینڈ میں بڑھتے مظالم کے نتیجہ میں علیحدگی سے سبق سیکھے۔ سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا بھارت کی تاریخی شکست ہے۔ بھارتی مظالم بڑھنے سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں نئی جان پیدا ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ مرزا علی کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی علیحدگی کی تحریکیں بھارت کے منہ پر طمانچہ ہیں اور مودی کو چاہئے کہ ناگالینڈ میں بھارت کے بڑھتے مظالم کے نتیجے میں علیحدگی کے اعلان سے سبق سیکھے، جس طرح بھارتی تسلط میں اجیرن کی زندگی گزارنے والی بڑی ریاست ناگالینڈ نے اپنی علیحدگی کی وجوہات بیان کی ہیں، اس سے عالمی سطح پر بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بھارت میں دوسری ریاستوں کی علیحدگی پسند تحریکوں کو ناگالینڈ کی علیحدگی سے تقویت ملے گی اور بھارتی ریاست کے متعصبانہ اور تنگ نظر اقدامات کا فطری نتیجہ یہی نکل سکتا ہے جسے ستر سال بعد ناگالینڈ ریاست نے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے نتیجے میں سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا بھارت کی تاریخی عبرتناک شکست ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے گی اور ناگالینڈ کی علیحدگی کے اعلان کو تسلیم کرتے ہوئے ناگالینڈ کی جانب سے جاری کی گئی علیحدگی کی وجوہات کو سنجیدہ لے گی اور فوری طور بھارت میں ریاستی طور پر ہونے والے نسلی، مذہبی مظالم کا نوٹس لے کر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ناگالینڈ ریاست کی علیحدگی کے اعلان سے کشمیری بھائیوں کے حوصلے میں اضافہ ہو گا، اگر چہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان آچکی ہے اور بھارت میں علیحدگی کی ہوا کے جھونکے مقبوضہ کشمیر تک پہنچیں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم شہریوں کو آزادی کے دن جلد نصیب ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button