پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2انتہائی اہم کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹانک میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس سرچ اینڈ سٹرائیک مشترکہ آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں کمانڈروں کا تعلق ٹی ٹی پی عصمت اللہ شاہین گروپ سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے جو پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان عصمت اللہ شاھین گروپ کے اہم کمانڈر اور ٹارگٹ کلر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید بیداری ملت جعفریہ شہید عسکری رضا ؒکو بچھڑے10برس بیت گئے

ہلاک دہشتگرد کمانڈر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ضلع ٹانک و گردونواح میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں بشمول اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن جس میں گرنیڈز، کلاشنکوف اور پستول شامل ہیں برآمد کئے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کمانڈر مستقبل قریب میں سکیورٹی فورسز کے سورسز کو ٹارگٹ کرنے اور سکیورٹی فورسز پر تخریب کاری کرنے کے پلان تیار کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button