شہید بیداری ملت جعفریہ شہید عسکری رضا ؒکو بچھڑے10برس بیت گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید بیداری ملت جعفریہ شہید عسکری رضا ؒکوہم سے بچھڑے10برس بیت گئے مگران کے قاتل تاحال آزاد اور قانون کی گرفتار سے باہر ہیں ۔ شہید عسکری رضا کوسعودی فنڈڈکالعدم سپاہ صحابہ اورلشکر جھنگوی کے دہشتگردوںنے 31دسمبر 2011کو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔اپنے شوہر کے خون ناحق کا انصاف طلب کرتے کرتے ان کی اہلیہ بھی اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پاکیزہ لہو سے ملت جعفریہ کے بےجان جسم میں بیداری کی نئی روح پھونکنے والے شہید عسکری رضا ؒ کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے ۔ شہید عسکری رضا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کی شہادت نے نا فقط شیعیان پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم شیعیان حیدرکرارؑ میں بھی ایک نیا ولولہ اور نیا جوش پروان چڑھایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں محسن عباس کی بازیابی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، حلقےکی بڑی شخصیات خاموش
شیعیان حیدرکرارؑ کراچی نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہید عسکری رضا کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر2 روزہ تاریخی دھرنا دیا ،سخت سرد موسم میں لاکھوں مومنین ومومنات کی اس عظیم استقامت نے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی بھرپور توجہ حاصل کی اور یہ تاریخی دھرنا اپنے بنیادی مطالبے یعنیٰ نامزد قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اختتام پذیر ہوااور انہیں 2 جنوری 2012 کو وادی حسینؑ میں آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ شہید عسکری کی حوصلہ مند اہلیہ اپنے خاوند کےقاتلوں کو کیفر کردار پہنچتا دیکھنے کیلئے تمام دھمکیوں کے باوجودڈٹی رہیںلیکن ریاست انہیں ان کی زندگی میں انصاف فراہم نہ کرسکی اور وہ انصاف کی آرزو لئے خالق کی بارگاہ میں پہنچ گئیں۔