
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 مارچ 2022 کی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں افسوس کشمیر اور اسلاموفوبیا پر خاموش رہے، مسلم امہ الگ بلاک بنائے، عمران خان
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہےجبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔