پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکیورٹی اداروں نے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے بزورطاقت روک دیا ہے۔ عزاخانہ زہرا ؑ سولجر بازار کراچی پر ہونے والی پریس کانفرنس کا ٹینٹ اتر وادیا ۔ اہل خانہ شیعہ مسنگ پرسنز کا بھرپور احتجاج، پریس کانفرنس میں رکاوٹ زخموں پر نمک پاشی قرار ۔

ذرائع کے مطابق عزاخانہ زہرا ؑ سولجر بازار کے باہر خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کی جانب سے کی جانی والی پریس کانفرنس کو رینجرز اہلکاروں نے افسران بالا کے حکم پر روک دیا ، پریس کانفرنس کی تیاریاں جاری تھیں کہ رینجرز اہلکاروں نے ٹینٹ اور ٹیبلیں اتروادیں اور منتظمین کو پریس کانفرنس سے باز رہنے کا حکم دیا۔اس موقع پر موجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکے رہنماؤں اور خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ سکیورٹی اداروں کا یہ رویہ ہمارےزخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ ایک طرف ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا جاتا تو دوسری جانب اس ظلم کے خلاف آواز بھی بلند کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ اس موقع پرمظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے نعرے بازی کررہےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button