مشرق وسطی

صیہونیوں کے حملے میں بیس فلسطینی زخمی، ایک گھر نذر آتش

شیعہ نیوز: انتہاپسند صیہونیوں نے بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کرکے بیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا

انتہاپسند صیہونیوں نے گزشتہ روز بیت المقدس کے شیخ جراح محلے پر حملہ کرکے فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ پولیس نے اس محلے کی جانب جانے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو بند کر دیا۔

انتہاپسند صیہونیوں کے حملے کے بعد فلسطینی جوانوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیںجن میں کم سے کم بیس فلسطینی زخمی ہوگئے- صیہونیوں نے اس محلے میں واقع شہید عمر القاسم کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔

درایں اثنا بیت المقدس کی العیساویہ کالونی میں بھی اسی طرح کی جھڑپوں کی خبریں ملی ہیں۔ فلسطینی جوانوں نے اس کالونی میں صیہونی فوجیوں کی مسلسل فائرنگ اورساؤنڈ بم کے جواب میں دستی بم پھینکے۔

بیت المقدس سے متعلق امور کے فلسطینی وزیر فادی الھدمی نے شیخ جراح پر ہونے والے صیہونیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس محلے میں نہتھے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونیوں اور ان کی پولیس کے حملے خطرناک کشیدگی کو جنم دے رہے ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی کی بنا پر حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

صیہونی حکومت کچھ دنوں سے شیخ جراح کے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی باہر نکال کر ان پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button