مشرق وسطی

سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات انتقال کر گئے

شیعہ نیوز: تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی مجلس عاملہ کے سکریٹری جنرل اور سینئر فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے  صائب عریقات کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہیں 18 اکتوبر کو علاج کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اسرائیلی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عریقات کا 2017ء میں Lung Transplant کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

ڈاکٹر صائب محمد صالح عریقات 1955ء میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے ابو دیش میں پیدا ہوئے۔ سال 1996ء میں فلسطینی اسرائیلی مذاکرات میں شرکت کے بعد سے وہ سینئر فلسطینی مذاکرات کار کے طور پر جانے گئے۔ اس کے بعد عریقات کو پی ایل او کی مجلس عاملہ کا سکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات کے انتقال کو بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close