مشرق وسطی

صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی و گرفتار

شیعہ نیوز: غرب اردن کے المغیر علاقے میں صیہونی فوجیوں نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے 8 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

غاصب صیہونی ٹولے کے باوردی دہشتگردوں نے جنوبی جنین کے قباطیہ ٹاون اور جنوبی بیت لحم میں واقع پناہ گزیں کمیپ میں بھی فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجی، فلسطینیوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کررہے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے سے لیکر دو ہزار بیس کے اختتام تک ایک لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے گیارہ ہزار دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد شہید ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close