مشرق وسطی

ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے شام میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت

شیعہ نیوز:شام کے وزیر صحت حسن محمد الغباش نے کہا ہے کہ شام کے خلاف عائد غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر ان کے ملک کو پہلے ہی دواؤں اور طبی وسائل کی کمی کا سامنا تھا اور اب خوفناک زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان اور خاص طور سے زخمیوں کی امداد میں دواؤں اور طبی وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے اور عائد پابندیاں، طبی آلات کی شام منتقلی میں رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب شامی صدر کی خصوصی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ دمشق، زلزلہ متاثرین کے لئے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی ہر طرح کی مثبت اور کارآمد کوششوں اور امداد کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شام کو زلزلہ متاثرین کے لئے ہر قسم کی امداد کی ضرورت ہے اور ہمیں اس امداد کا شدّت سے انتظار ہے۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ شام کو بہت سے ملکوں سے امداد ملی ہے جبکہ مغربی ممالک دعوی کر رہے ہیں کہ امداد کی فراہمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انسان دوستانہ امداد پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی اور تباہ کن زلزلے کی بنا پر شام کو اس وقت ایک المیے کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button