مشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ اسلامی ممالک کے تعلقات کا منقطع ہونا، غزہ میں قتل عام روکنے کا واحد طریقہ کار ہے، صدر رئیسی

شیعہ نیوز: ایران کے صدر رئیسی نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ غزہ کے حالات نے دنیا کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔

صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم اور سفاکانہ اقدامات کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو منقطع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے پھیلاو میں شریک ہے، امیر عبداللہیان

صدر رئیسی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موضوع پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت سے تعلقات ختم کرنے سے اس ظالم حکومت کو بھی روکا جاسکے گا اور فلسطین کے مظلوم اور پرعزم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button