پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شب برات برکتوں اور رحمتوں کے نزول کی رات ہے,علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شب برات کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شب برات برکتوں اور رحمتوں کے نزول کی رات ہے۔فضیلت اور بخشش کی ان ساعتوں کو فراغت میں گزارنے کی بجائے عبادت میں بسر کیا جانا چاہئے۔انفرادی مقاصد کے ساتھ ساتھ وطن عزیز خوشحالی اور عالمی انسانیت کو درپیش چلینج کورونا وبا سے نجات کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا کی جائے۔انہوں نے کہا کے اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے اپنی کوتاہیوں پر ندامت اور آئندہ گناہوں سے دور رہنے کا عہد ہی حقیقی بندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رات امام زمانہ امام مہدی علیہ السلام سے توسل کی رات ہے۔ان کی ظہور کے لیے دعائیں اور مناجات امام برحق سے عشق کا تقاضا ہے۔ہم ظہور کے بہت قریب ہیں۔امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت سے قبل لوگ اس طرح محب نہیں تھے جس طرح آج ہیں۔آج لوگ اپنے امام کے لیے مرنے پرآمادہ ہیں۔امام کے ماننے والوں نے اسرائیل، امریکہ، داعش اورعالم استعمارکوہر میدان میں ذلت آمیز شکست سے دوچار کر رکھا ہے۔ امام زمانہ ع کے ظہور کے لئے ہم حساس ترین مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
ظہور امام کے لئے کچھ علاقے اور مساجد بہت اہم ہیں۔امام کی نصرت کے لئے سب سے اہم لشکر یمن سے ہوگا۔سرزمین حجاز مکہ ،قبلہ اول فلسطین،عراق، ایران اور خراسان کی سرزمین بہت اہم ہیں۔ایک بڑا لشکر خراسان سے نکلے گا اور چھ سال تک لڑتے لڑتے مکہ پہنچے گا اور امام کی بیعت کرے گا۔اسی طرح مسجد قبلہ اول، مسجد حرم اور مسجد کوفہ میں امام نماز پڑھائیں گے۔ہم امام کو دیکھ نہیں سکتے لیکن محسوس کر سکتے ہیں۔ہمیں ان کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنے اور ہر وقت آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button