پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شب ولادت امام محمد باقر علیہ السلام مبارک ہو
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شب ولادت امام محمد باقر ؑکے موقع پر پاکستان بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ امام محمد باقر ؑ کی ولادت یکم رجب المرجب کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔
مختلف علاقوں کی سڑکوں، راستوں کو شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے اور ہر طرف خوشی و مسرت کے اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
شب ولادت امام محمد باقر ؑکی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں محافل میلادکا سلسلہ شروع ہوگا۔ شعرائے کرام اپنا منظوم کلام پیش کر کے نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ ذاکرین کرام کی جانب سے حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کے فضائل بیان کئے جا ئیںگے۔