مشرق وسطی

شاہ بحرین کا ملک میں فوجی صنعتی مرکز قائم کرنے کا فرمان

شیعہ نیوز:شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایک فرمان جاری کیا ہے تاکہ ملک کی سیکورٹی و فوجی صلاحیتوں کو فروع دینے کے لئے فوجی صنعتی مرکز قائم کیا جائے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی ڈکٹیرآل خلیفہ حکومت برسوں سے ملک میں جاری عوامی مظاہروں کو کچل رہی ہے جس پر عالمی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی مرکز میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بنانے کے لئے مخصوص کارخانے لگائے جائیں گے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی تجارت انجام پائے گی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بلجیئم میں صیہونی حکومت سے وابستہ بی اے ٹی ایس کمپنی ، صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی پالیسی کے تناظر میں بحرین کو اینٹی ڈرون سسٹم راڈار کی فروخت کی خبر دی ہے۔ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی پالیسی کے خلاف بحرین سمیت عرب ممالک کے عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں ۔ عرب مظاہرین اس اقدام کو فلسطینی کاز سے خیانت سمجھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button