اہم پاکستانی خبریں

شاہ محمود قریشی کشمیر کو بھول کر ،متحدہ عرب امارات کے دفاع کیلئے سرگرم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے،جبکہ گزشتہ روز ہی متحدہ امارات کے شیخ محمد بن زید نے ناصرف کشمیر میں بھارتی اقدامات کی حمایت کی ہے بلکہ بھارتی گجرات کے قصائی مودی کو امارات کا علیٰ ترین سول اعزاز برائے امن بھی دیا ہے، جس پر عالم اسلام باالخوص کشمیری و پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

زرائع کے مطابق خانیوال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران جب ایک صحافی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مودی کو اعلیٰ سول ایوارڈ دیئے جانے اور شیخ محمد بن زید کی جانب سے مقبوضۃ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی تائید کے حوالے سے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا تو پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کے بھارت کے ساتھ اپنے مفادات اور تعلقات ہیں،لیکن اس کے باوجود متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور کشمیر کے موقف پر ہمارا حامی ہے۔جبکہ دوسری جانب سے گزشتہ روز ہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شیخ محمد بن زید کی جانب سے مودی کو اعزاز سے نوازے جانے کے خلاف احتجاجاً اپنا دورہ متحدہ عرب امارات منسوخ کرچکے ہیں ۔

ایک جانب اعلیٰ حکومتی شخصیات،مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علماء،صحافی برادری اور کشمیری و پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام کا خون بہانے والے بھارتی وزیراعظم مودی کو اعزازت سے نوازے جانے پر سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دفاع میں سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز دیوبندی عالم دین مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علماء نے بھی مخالفت کی ہے،لیکن افسوس کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظلومین کشمیر کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کا دفاع کا کردار ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button