پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی و سعودی پٹھو شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر زائرین کے خلاف بکواس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی و سعودی ریال خور شاہ محمود قریشی ایکبار پھر زائرین امام حسین ؑ کےخلاف دشمنی پہ میدان میں آگیا ۔سعودی و امریکی نمک خوار وطن دشمن شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو میں زائرین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات سوشل میڈیا پر وائرل ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وسعودی نواز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایران سے آنے والے زائرین کے خلاف کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت بکواس گڑھ رہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا کے سامنے زائرین کے خلاف بہتان تراشی کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان میں بیرون ممالک سے منتقل ہونے والا78فیصد کورونا وائرس ایرا ن سے زائرین کی صورت میں آیا، 17فیصد دیگر ممالک سے اور 5فیصد لوکل ٹراسمیشن سے پھیلا ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنے والے 78فیصد کورونا وائرس کا مرکز قم میں تھا۔قم میں ایک بہت بڑا اجتماع تھا اور وہاں بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔جنہیں قم میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد جتھوں اور قافلوں کی صورت میں وہاں سے نکالاگیا۔ ان زائرین نے 14سو کلو میٹر کا سفر طے کیا جس کے باعث تفتان پہنچنے تک متعدد افراد میں کورونا وائرس منتقل ہوا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں سراسر جھوٹ اور تہمت کا سہارا لیا، ذرا کوئی اس مکار شخص سے پوچھے کہ قم میں منعقدہ اجتماع کس سلسلے میں تھا؟ اگر صرف 17 فیصد وائرس دوسرے ممالک سے آیا ہے تو تبلیغیوں کا اجتماع کیا قم میں ہو رہا تھا؟؟ جس کے سبب 41ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے اور پورے پاکستان میں پھیل گئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مطابق پاکستان میں زائرین امام حسین ؑسے کورونا وائرس کسی بھی مقامی شخص کو منتقل نہیں ہوا اور اب تلک کورونا وائرس کہ سبب مرنے والے تمام افراد یا تو امریکہ ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اٹلی سے آئے تھے یا تبلیغی جماعت کے اجتماع کے شرکاء ہیں۔ مولا حسینؑ نے اپنے زائرین کی خود حفاظت کی اور شاہ محمود قریشی جیسے ملعون کو نامراد کردیاہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close