پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام جعفر صادق ؑکے دور میں اہل بیت اطہارؑ کی تعلیمات کو فروغ حاصل ہوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولایت و امامت کے چھٹے تاجدار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق نےجس عظیم علمی و فکری تحریک کی بنیاد ڈالی آج سارا عالم انسانیت اس سے استفادہ کر رہا ہے۔جو قومیں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کر رہی ہیں وہ آج دنیا بھر کے سامنے سرخرو اور سربلند ہیں ۔آل محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے امام جعفر صادق ؑکے دور میں اسلامی افکار و نظریات کی ترویج اور علمی بحث و مباحثوں سے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ حاصل ہوا۔ اختلاف رائے پر عدم برداشت کا رویہ مثبت بحث مباحثہ کے راہ کی دیوار بن جاتا ہے۔ آئمہ اطہار علیہم السلام نے دین حقہ کی ترویج و تبلیغ کے لیے جو طرز عمل اختیارکیا موجودہ دور میں اس کی شدت سے ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان میں جو عناصر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انکو لگام دینا ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے دور کی طاغوتی طاقتوں کے سامنے خاموش نہیں رہے بلکہ ظالموں کے ہر ظلم سے عوام کو آگاہ کرتے رہے۔ان کی بلند سیرت اور اخلاقی کمالات کا اعتراف ان کے مخالفین کو بھی تھا۔اگر ہم دنیا وآخرت میں سرخروی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اہل بیت ؑ کے سیرت و کردار کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button