اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا

شیعہ نیوز:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نےتحصیل مند کے علاقے ردیگ میں مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے گوادر پہنچنے پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وہ مند ۔پشین۔ بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کے لئے تحصیل مند کے علاقے ردیگ پہنچے جہاں پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند-پشین بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دوستی کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی اور سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی، اس کے علاوہ بھی حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پربھی کام کر رہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر مفید گفتگو ہوئی، دونوں اطراف سے سنجیدگی کے ساتھ اس بات کا برملا اظہار کیا گیا کہ ہمیں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور دیگر معاشی میدانوں میں ہمیں آگے بڑھانا چاہیئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج دونوں اطراف پر پشین مند مارکیٹ کا افتتاح بھی کیا گیا، بہترین سامان دکانوں میں موجود تھا، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی اور ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button