اہم پاکستانی خبریں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے پر شہباز شریف کا رد عمل آگیا

شیعہ نیوز:سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی منظر عام پر آگیا۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے۔ یہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button