مشرق وسطی

شہباز شریف کا دورہ تہران، فلسطین پر دونوں ممالک مشترکہ موقف رکھتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور پاکستان فلسطین کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف آج تہران پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تہران میں قیام کے دوران ایرانی اعلی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات، سرحدی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔

بقائی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور اسلامی ہمسایہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان نہایت قریبی، دیرینہ اور دوستانہ نوعیت کے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ایک اور وعدہ صادق کے لیے تیار ہیں، جنرل موسوی

انہوں نے واضح کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مسلسل مشاورت کرتے ہیں، جن میں تجارت، معیشت، سرحدی امور اور سرحدی سیکورٹی شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک او آئی سی کے رکن کی حیثیت سے بھی ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام سے متعلق دونوں ممالک کے مؤقف بالکل واضح اور ہم آہنگ ہیں۔

News ID 1932973

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button