شھید ڈاکٹر حیدر عسکری کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل میں ادا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر اہل خانہ و عزیز و اقارب سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،ماتمی انجمنوں کے نمائندوں ،اہل علاقہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات شریک تھی۔
زرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز گلشن اقبال بلاک 3 میں کے ڈی اے مارکیٹ کے پاس کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سےشھید ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی نماز جنازہ آج اتوار کے روز شھید کی بیرون ملک مقیم اکلوتی بیٹی کی آمد پر مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں شھید کے اہل خانہ،عزیز و اقارب کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسین،علامہ ملک محمد عباس،زین رضا رضو ی ،حسن رضا،رضوان پنجوانی ، سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،ماتمی انجمنوں،امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3 کے رہائشی شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد جانے کیلئے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردیاور فرار ہوگئے۔موقع پر موجود اہل محلہ نے ڈاکٹر حیدر عسکری کو شدید زخمی حالت میں پہلے پٹیل اسپتال منتقل کیا کہ جہاں درندہ صفت اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر حیدر عسکری کو طبی امداد دینے سے انکار کردیا،جس کے بعد انکو آغا خان اسپتال منتقل کیا ہی جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی شھادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوگئے۔بعد ازاں شھید کا جسد مبارک پوسٹم مارٹم کے لئے جناح اسپتال اور پھر امام بارگاہ شھدائے کربلا انچولی منتقل کیا گیا کہ جہاں آج بیرون مل مقیم انکی اکلوتی بیٹی کے آمد پر بعد نماز ظہرین ان کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔شھید کی تدفین سپر ہائی وے پر واقع وادی حسینؑ قبرستان میں کی جائے گی۔