پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جشن انوار شعبان و یوم شہداء پاکستان بمناسبت برسی شہید مظفر کرمانی کراچی میں تقریب کا انعقاد

مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ مرد میدان وہ ہوتا ہے جو اپنے محدود دائرے سے باہر نکل کر مشکلات کیلئے آمادہ رہے اور میدان عمل میں ہمیشہ حاضر رہتا ہے

شیعہ نیوز : شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر عمران عبداللہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ یوم شہداء پاکستان کی تقریب میں شہید مظفر کرمانی کے خانوادہ سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف اہلسنت نعت و منقبت خواں عمران میر نقشبندی نے خصوصی طور بارگاہ اہلبیتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی انتہائی شجاع انسان تھے، ان کی اہم خوبی حقیقی نظریہ اسلام کو لوگوں تک جرأت کے ساتھ پہنچانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی نے دین کی اساسی تعلیمات پر کام کیا، شہید مظفر کرمانی فوراً سمجھ جایا کرتے تھے کہ علماء کرام کیا کہہ رہے ہیں اور کس نقطہ پر کام کرنا معاشرے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی روایتی انداز سے بالاتر ہوکر میدان عمل میں حاضر رہنے والے خوجہ اثنا عشری کمیونٹی کی پہلی شخصیت تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃکسی ایک مکتبِ فکر تک محدود نہیں، علامہ جواد نقوی

مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ مرد میدان وہ ہوتا ہے جو اپنے محدود دائرے سے باہر نکل کر مشکلات کیلئے آمادہ رہے اور میدان عمل میں ہمیشہ حاضر رہتا ہے، شہید مظفر کرمانی حقیقی معنی میں مرد میدان تھے، جو اخلاص، بصیرت، شعور و آگہی کے ساتھ ہمیشہ میدان میں وارد رہے اور بلآخر حقیقی مرد میدان کی مانند آگاہانہ طور پر شہادت کو گلے لگایا۔ یوم شہداء پاکستان کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button