
شہید نزاکت علی عمرانی کی شہادت کو 16 برس بیت گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرمایہ ملت جعفریہ، خطیب اہل بیتؑ ، شہید پروفیسر نزاکت علی عمرانی کو شہید ہوئے 16 برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد۔
تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر 2006 کو سپاہ یزید کے پالتو تربیت یافتہ دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ہردلعزیز شخصیت، خطیب اہلبیتؑ، معروف سکالر، محقق، اور گومل یونیورسٹی میں ایم بی اے ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین و معروف ماہر تعلیم پروفیسر نزاکت علی عمرانی کو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ کانووکیشن سے واپس آتے ہوئے اسلامیہ کالونی میں گھر کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔یہ قتل پروفیسر نزاکت علی عمرانی کا نہیں درحقیقت عزاداری السید الشہداء اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نظام تعلیم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے امن کا قتل تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہوگا
پروفیسر نزاکت علی عمرانی کو محبت اہلبیت اور محبت تعلیم کے جرم میں شہید کیا گیاFIR No: 926 Dated: 23.12.06 u/s 302/34PPC/7ATA PS/Canttپروفیسر نزاکت علی عمرانی کے قتل کی ایف آئی آر ریاستی پالتو تکفیری دہشت گرد عبدالطیف اور کامران کے خلاف درج کرائی گئی ،آج 16برس گزر گئے مگر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل غفلت و لاپروہی اور بے حسی کے باعث شہید کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔