پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس نے مسلمانوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام شہید سردار حاج قاسم سلیمانی اور شہید مہدی ابو المہندس اور ان کے رفقاء کی دوسری برسی کے سلسلے میں تحصیل پہاڑ پور ڈھلہ میں شہداء کی یاد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل پہاڑ پور میئر مخدوم الطاف حسین شاہ تھے۔ تقریب کی صدارت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ برسی کی تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا انتصار حسین، مولانا شیخ فخر الدین (اسلام آباد )، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا نعمت اللہ باقری، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا باقر حسین، مولانا حسن وحیدی اور دیگر علماء کرام کرام نے محافظین مقامات مقدسہ،مجاہدین اسلام سردار جنرل شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی المہندس کی مجاہدانہ زندگانی اور مستعفین جہاں کےلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی زندگانی کے مختلف پہلوؤں پہ سیر حاصل گفتگو کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید مہدی المہندس کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ان جرنیلوں نے عراق، شام، لیبیا، لبنان، فلسطین دیگر اسلامی ممالک میں بلا تفریق مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ان کی ہر مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کی۔ صیہونی ریاست اور صیہونی جابر فوجوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر اسلام اور مسلمانوں کا ناقابل تسخیر دفاع کیا۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہم اس لیئے ان مجاہدین ملت کی خدمات کو نہیں سراہتے اور ان کی برسی کی تقاریب اس لیے منعقد نہیں کرتے کہ وہ ایرانی اور شیعہ ہیں بلکہ وہ بلا تفریق مسلمانوں کے دفاع اور بلخصوص بیت المقدس کی آزادی کے لئے بر سر پیکار رہے۔ ان کی اس مجاہدانہ صلاحیتوں سے استعماری طاقتیں پریشان اور اضطراب کا شکار تھی اور ان کو راستے سے ہٹا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتیں تھیں تاہم استعماری طاقتیں نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئیں اور نہ اب ہوں گی۔ تقریب میں سید سجاد شیرازی، سابق سٹی صدر سید انصار علی زیدی، حاجی ریاض حسین، سید صابر حسین شاہ علمائے کرام، ضلع بھر سے شیعہ علماء کونسل کے عہدیداروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button