مدافع حرم شہید قاسم سلیمانی نے امریکی عزائم کو خاک میں ملادیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غلامان حُر ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ حسن بلگرامی نے کراچی میں مسجد و امام بارگاہ حُر تیسر ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے پر شہداء مدافع حرم شہید سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کیلئے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس دین کے سچے سپاہی اور اسلام کے خیر خواہ تھے، مسلمانوں کی اہم اور مقدس شخصیات کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنیوالے درندے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔
حسن بلگرامی نے مزید کہا کہ شہید سرادر قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سچے عاشق رسولﷺ اور امام حسینؑ کے عزادار تھے، انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کی سازشوں سے بھی مسلمانوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار اور پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، پوری ملت اسلامیہ اس سازش کا مل کر مقابلہ کریگی، بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔