پاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانی

شہید قاسم سلیمانی مدافع حرمِ اہلبیت ع و صحابہ اکرام رض ہیں,آئی ایس او

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس کی تاریخ شہادت کی مناسبت سے کراچی میں ہفتہ مدافعیانِ ولایت منایا جا رہا ہے. کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ مدافعیان ولایت کے تحت افکار شہدا سیمینارز، مجالسِ ترحیم، تصویری نمائش، اسٹالز اور پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا. شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس وہ شخصیات تھیں کہ جن سے دشمن خوف زدہ تھا. دشمن جانتا تھا کہ جب تک یہ زندہ ہیں وہ اسلام مخالف اور مسلمان مخالف اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا. اس لیے انہیں شہید کردیا گیا لیکن ان شخصیات کو شھید کرنے کے باوجود دشمن اسلام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ خدا خود قرآن میں شہید کے زندہ ہونے کی قسم کھاتا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی نے ہمیشہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں بالخصوص فلسطینی مسلمانوں کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور ہمیشہ دشمن اسلام کے خلاف صف اول میں اپنا مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر دیباج عابدی نے تنظیمی کارکنان سے مدافعان ولایت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس میں کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی فقظ کسی فرقہ کے ہیرو نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے لیے ایسی مثال ہیں جو تاریخ میں نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button