مشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی کو جنگ اور سفارت کاری کے درمیان توازن پیدا کرنے میں ماہر تھے: جنرل قاآنی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جنگ اور سفارت کاری کے درمیان توازن اور ہم آہنگی کے ماہر تھے۔

وزارت خارجہ کے سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی مختلف معاملات میں بہت آگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کو جنگ اور سفارت کاری کے درمیان توازن پیدا کرنے میں بڑی مہارت حاصل تھی۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی سیاست کو دین کے تناظر میں دیکھتے تھے اور بڑے سے بڑے دشمن کے مقابلے میں کامیابی ان کی نگاہوں کے سامنے رہا کرتی تھی۔

دوسری طرف "مکتب شہید قاسم سلیمانی اور نئی اسلامی تہذیب کی تدوین” کے عنوان سے پہلی کانفرنس اتوار سے آئی آر آئی بی کے کانفرنس سینٹر میں شروع ہوگئی ہے۔اس کانفرنس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مکتب کی خصوصیات اور اسلامی تہذیب کے حوالے سے دوسو پچیس مقالوں کا خلاصہ اور دو سو پندرہ مکمل مقالے پیش کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button