مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ نے لبنان کے معاشی نظام کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ نصر اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سید حسن نصر اللہ نے مرحوم علامہ سید جعفر مرتضی العاملی کی یاد میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید جعفر مرتضی کے حوزہ علمیہ قم اور دینی مراجع عظام کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور انھوں نے دینی اور ثقافتی سطح پر گرانقدر خدمات انجام دیں ۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کی طرف سے لبنانی اقتصاد کو نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام کے مطالبات سے گروہی اورسیاسی مفادات کے سلسلے میں استفادہ نہیں کرنا چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے سیاسی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی وزیر اعظم اور حکومت نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا جب ہم چاہتے تھے کہ حکومت اپنی خدمات کو جاری رکھے ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے بعض حکام نے عوام کو ورغلانے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک لبنان میں حزب اللہ کی حکومت نہیں بنی ہے اور اس سلسلے میں جس طرح پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ در اصل ہر قسم کی ناکامیوں کو حزب اللہ کے نام کرنے کی ایک مذموم سازش اور کوشش ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ نے لبنان کے اقتصاد اور معاشی نظام کو نشانہ بنا رکھا ہے اور ہمیں امریکہ کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے اور ہم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button