
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے پھانسی دی جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی نے کراچی میں سلمان حیدر کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں پھانسی دی جائے۔
ایک بیان میں معروف شیعہ رہنما نے کہا کہ پاکستان بنانے اور بچانے والی شیعہ قوم کو تحفظ فراہم کیا جائے، پشاور کے المناک سانحے کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور تکفیریوں کی بلا خوف و خطر واردات حکومتی ایجنڈے کا حصہ لگتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ رضی جعفر نقوی
ہم حکومتوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر ان کاروائیوں کو فوری نہ روکا گیا اور تکفیریوں کے ٹولے کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو ہم شیعیان علیؑ ملک گیر احتجاج کریں گے اور شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔