مشرق وسطی

شہید سلیمانی کا انتقام، خطے سے امریکیوں کا انخلا ہے، جنرل دہقان

شیعہ نیوز : دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر حسین دہقان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں کسی کے ساتھ اپنی دفاعی توانائی کے بارے میں ہرگز کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایک محدود اور ٹیکٹیکی جنگ بھرپور اور خطرناک جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے اور پھر یقینی طور پر امریکہ، علاقہ اور پوری دنیا اس قسم کے وسیع بحران کا سامنا کرنے کی تاب نہیں لا سکے گی۔

سابق وزیر دفاع نے یہ بات ایران کے خلاف فوجی اقدام کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر مبنی مغربی ذرائع ابلاغ کی بعض رپورٹوں پر ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں کسی کے ساتھ اپنی دفاعی توانائی کے بارے میں ہرگز کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر حسین دہقان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار جب تک جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوتے ہیں وہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے حالیہ سمجھوتوں سے متعلق کہا کہ مغربی ایشیا میں اسرائیل کی موجودگی میں اضافہ ایک اسٹریٹیجک غلطی پر منتج ہو سکتا ہے۔

ایران کے سابق وزیر دفاع جنرل دہقان نے واضح کیا کہ ایران سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے خون کے انتقام کے طور پر علاقے سے تمام امریکی فوجیوں کا انخلا دیکھنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button