پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ضیاء الدین کے افکار و نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، شیخ احمد نوری

شیعہ نیوز: رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے شہید سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ شہید اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں لازوال کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے افکار و نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے اور اُن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button