پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کی یاد کو تازہ رکھیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فاطمیہ اسلامک سینٹر کے بانی اور عالم دین علامہ علی حسنین حسینی نے شہدائے مچھ 3 جنوری کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہداء کا روحانی مقام بہت بلند ہے۔چونکہ وہ روحانی سطح کے بلند مرتبہ پر فائز ہیں، اسی لئے وہ قوم کو خواب غفلت سے بیدار کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو ہمیشہ شہداء کی یاد تازہ رکھنی چائیے، تاکہ لوگ ہمیشہ بیداری کی حالت میں رہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہزارہ ٹاؤن دھرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ انسانیت کی تاریخ کا بدترین واقع تھا۔ جب مظلوم کانکنوں کو بے بسی کے عالم میں شہید کیا گیا۔ انکے خون کی تاثیر نے پوری ملت کو یکجاں کردیا اور قوم نے اکٹھے ہوکر دھرنا دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ مچھ، داعش اور اسلام دشمن قوتوں کی پست فطرتی کی علامت ہے

علامہ علی حسنین نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کی یاد کو تازہ رکھیں اور اپنے خون کے آخری قطرے تک شہدائے حق بالخصوص سرور شہداء حضرت امام حسینؑ کی راہ میں گامزن رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button