مشرق وسطی

شام: بشار جعفری نے ادلب میں جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ادلب میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی رقابت فوجی کشیدگی میں تبدیل ہوگئی ہے اور موجودہ حالات میں ادلب میں جنگ بندی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ اپنے مفادات کی خاطر ترکی کو شام کی سرزمین پر روس کے ساتھ اُلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں شام کے صوبے ادلب کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا تھا۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں نے ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کے آغاز کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

دہشت گردوں کے اشتعال اقدامات اور شام کے دیگر علاقوں پر کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے ادلب میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

ترک فوج کی مداخلت نے صورتحال کو مزید پیچیدہ اور کشیدگی میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button