مشرق وسطی
شام کے فوجی اڈے پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے صوبہ ادلب کے علاقے اعجاز میں ایک فوجی ٹھکانے پردہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جبہت النصرہ کے عناصر نے بھاری فوجی ساز و سامان اور ٹینکوں سے مشرقی ادلب کے مضافات میں شامی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا تاہم شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کو ناکام بنا دیا اور ان کے دو ٹینکوں اور ایک فوجی گاڑی کو تباہ کردیا۔
شامی فوج نے جنوب مشرقی ادلب میں گذشتہ دنوں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ام الخلاخیل الزرزور کالونیوں اور المشیرفہ دیہات کو آزاد کرا لیا۔صوبہ ادلب ، شام میں تکفیری دہشت گردوں کا آخری اڈہ ہے۔
شام نے ادلب کی آزادی پر بارہا تاکید کی ہے اور اس علاقے میں تعینات دہشت گردوں اور بیرونی فوجیوں کو ادلب سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔