مشرق وسطی

یمنی وزیر خارجہ کی سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین کی حمایت کی یقین دہانی

شیعہ نیوز: یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ "جمال عامر” نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی” سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر جمال عامر نے ایرانی وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے سید عباس عراقچی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ یمنی وزیر خارجہ نے علاقائی اشتعال انگیزی اور یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود فلسطین کے حوالے سے یمن اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے جمال عامر کی جانب سے وزارت خارجہ میں اپنے انتخاب پر مبارک باد کے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ سید عباس عراقچی نے علاقائی سلامتی کے قیام کے لئے ایران و یمن کے درمیان مشاورت کے تسلسل کو بہت اہم قرار دیا۔

انہوں نے غزہ کے حوالے سے یمنی حکومت و عوام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت بہت سارے ممالک اسرائیل کے خلاف صرف زبانی بیان بازی پر اکتفاء کر رہے تھے اس وقت یمن کی حکومت و عوام مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے لئے عملی طور پر میدان میں موجود تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت کے لئے اپنے یمنی ہم منصب کو دورہ تہران کی دعوت دی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ حال ہی میں صنعاء میں تعینات کئے جانے والے ایرانی سفیر "علی‌محمد رمضانی” نے اپنا عہد نامہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط” کے حوالے کیا۔ علی محمد رمضانی یمن میں سابق ایرانی سفیر "شهید حسن ایرلو” کی جگہ پر تعینات کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button