مشرق وسطی

شام کے شہر الرقہ میں کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے شہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 ترک فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق جمعرات کے روز سلوک قصبے میں ہونے والی کارروائی میں ’’احرار الشرقيہ‘‘ کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ترکی کے ایک اہم رہنما سمیت 7 دیگر ارکان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دھماکے میں ترکی کے 3 فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ادھر ترکی کی فورسز نے الرقہ شہر کے شمال میں واقع تل ابیض کے دیہی علاقے میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول دیہات پر گولہ باری کی۔ اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کا علم نہیں ہو سکا۔ اس دوران الحسکہ صوبے میں تل تمر کے قصبے کے اطراف ترکی کی فوج اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے رواں ماہ کی 12 تاریخ کو تل تمر کے دیہی علاقے ام الکیف میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور انقرہ کے ہمنوا گروپوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا پتہ چلایا تھا۔ اس دوران فریقین کے بیچ گولہ باری کا تبادلہ بھی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button