دنیا

شام کے صوبے ادلب کے بارے میں سوچی معاہدے کی پابندی پر زور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس نے شام کے صوبے ادلب کے بارے میں تمام معاہدوں کی پابندی کیے جانے پر زور دیا ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور عام شہریوں کے تحفظ کی غرض سے ادلب کے بارے میں تمام معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، سترہ ستمبر دوہزار اٹھارہ کے سوچی معاہدے کے تحت شمالی شام کی صورتحال کو بہتر بنانے کی غرض سے ترکی کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ترکی، روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت شام کے صوبے ادلب کو کشیدگی میں کمی والا علاقہ قرار دیا گیا تھا تاہم دہشت گرد گروہوں کو اس میں کوئی تحفظ نہیں دیا گیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں روس اور چین کی جانب سے، امریکہ کے میزائل تجربات پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کو ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی تنصیب پر سخت تشویش لاحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button