مشرق وسطی

شام کی جیلوں سے داعشی دہشتگرد امریکی اڈوں میں منتقل

امریکہ کے باوردی دہشتگردوں نے داعش کے درجنوں دہشتگردوں کو شام کے شمالی علاقے سے شام کے جنوبی علاقوں میں منتقل کیا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے سخت سکیورٹی کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں میں داعش کے 10 دہشتگردوں کو الشدادی کے مشرق میں واقع کامب البلغار جیل اور اسی طرح 50 دہشتگردوں کو الحسکہ صوبے کی ایک اور جیل سے نکال کر اپنے دہشتگردی کے اڈے التنف میں منتقل کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگردوں نے اس سے قبل داعش کے درجنوں دہشتگردوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے الحسکہ سے التنف منتقل کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ قسد نامی شام کی کرد ڈیموکریٹک فورس، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے جو شام کے تیل کی لوٹ کھوسٹ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے عوام اور شامی فوج کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ قتل و غارتگری کے اقدامات انجام دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button