مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں دہشتگردوں کا مسافر بس پر حملہ 6 افراد جاں بحق

شام کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 6 شامی باشندے جاں بحق ہو گئے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حماہ کے شہر السلمیہ کے علاقے وادی العرب میں دہشتگرد عناصر کی دہشتگردانہ کارروائی کے نتیجے میں 6 شامی باشندے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

گزشتہ بدھ کو بھی دیرالزور کی شاہراہ پر داعش دہشتگردوں نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button