شام مقامتی بلاک کے لئے ایک مضبوط حمایتی تھا اور ہے۔نبیہ بری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ’’نبیہ بِری‘‘ نے کہا ہے کہ ’’مزاحمت‘‘ نہ صرف ایک دفاعی قوت بلکہ سیاسی میدان میں اپنے حاکمیتی حقوق کے حصول میں لبنان کی مددگار بھی ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ’’نبیہ بری‘‘ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ شام مزاحمتی بلاک کے لئے ایک مضبوط پشت پناہ تھا اور ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں ایک بین الاقوامی جنگ بھڑکانے کا مقصد اس ملک کو اپنے اندرونی مسائل میں الجھا کر غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ مقابلے سے دور کرنا تھا۔
لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے کہا کہ ’’مزاحمت‘‘ نہ صرف ایک دفاعی قوت بلکہ سیاسی میدان میں اپنے حاکمیتی حقوق کے حصول میں لبنان کی مددگار بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان فقط مقاومت کی قوت استعمال کرکے ہی کامیاب نہیں ہوا بلکہ لبنان کی کامیابی کا راز اس کی مقاومتی قوت کے ساتھ ساتھ اتحاد بھی ہے، جبکہ ’’مسئلہ فلسطین‘‘ مزاحمتی بلاک کے بنیادی مسئلے کے طور پر باقی رہے گا۔