دنیا

شام: تیل کی نگرانی کے لیے 600 فوجی مستقل تعینات رہیں گے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں 600 فوجی اہلکاروں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے تیل سے مالامال شام کے شمال مشرقی علاقے میں 600 فوجی اہلکاروں کو مستقل طورپر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں جنگ کو ’ناختم ہونے والی جنگ‘ قرار دیکر امریکی فوجیوں کے انخلا کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی سیکریٹری دفاع نے شمالی شام میں 600 فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

مارک ایسپر کا ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا انخلا اب بھی جاری ہے لیکن 600 کے قریب امریکی فوجی تیل تنصیبات کی نگرانی کے لیے وہاں موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ شام اور عراق سے تیل چرا رہا ہے۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ یورپی اتحادیوں کی جانب سے شام میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کو مضبوط کرنے پر امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اچانک شام سے تمام فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا تھا۔

شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں امریکی افواج کی موجود کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button