مشرق وسطی
شامی ایئر ڈیفنس نے داعشی دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے شمالی حماہ میں رہائشی علاقوں پر وہابی داعشی دہشت گردوں کے راکٹ اور ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔
وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے صوبہ حماہ کے کرناز شہر کے رہائشی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں سات عام شہری زخمی ہوگئے لیکن مجموعی طور پر شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنادیا ۔
صوبہ حماہ کے ہی الشیخ زائد علاقے پرداعشی دہشت گردوں کا ایک راکٹ گرنے سے ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔
شامی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نےداعشی دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں تباہ کردیا۔ شام میں اگر چہ شامی فوج نے داعش کی کمر توڑ دی ہے لیکن اس کے باوجود داعشی دہشت گرد گروہ ملک کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔