مشرق وسطی

شامی عوام شہید جنرل سلیمانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صدر بشار اسد نے آیت اللہ خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرکے کہا ہے کہ شام کے عوام شہید سلیمانی کی دلیری اور فداکاریوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔

شام کے صدر بشاراسد جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام سے علاقے میں واشنگٹن کی تباہ کن پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کا مشن جاری رکھنے کے تعلق سے استقامتی محاذ کا عزم مزید پختہ ہوگا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ استقامتی محاذ دنیا کی ظالم اور جارح قوتوں کے مقابلے میں اور زیادہ ثابت قدمی سے ڈٹا رہے گا۔

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم اور استقامتی محاذ کی خدمت نیز دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جنگ میں اقوام کی برحق امنگوں کی حمایت میں بسر کی۔

شامی صدر نے کہا کہ شام کے عوام جنرل قاسم سلیمانی کو جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کے دفاع کے لئے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا بھرپور ساتھ دیا کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button