مشرق وسطی
شامی فوج الرقہ میں پہنچ گئی، کردوں کا والہانہ استقبال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔ جہاں کردوں نے شامی فوج کا والہانہ استقبال کیا ہے۔
شامی فوج شام کے کرد علاقوں میں ترک فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرد علاقوں میں داخل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شامی فوج اور کردوں کے درمیان اتحاد کی وجہ سے شام کے بارے میں ترکی کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں اور اب کرد اور شامی فوج ملکر شام کی سرزمین کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد شروع ہوئی ہے۔